لاہور(کرائم رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ نے 5960 کانسٹیبلز کی نئی بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے کانسٹیبلز بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ تمام ریجنز میں انفورسمنٹ اتھارٹی کے لئے کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے پراسس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔