اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی قانون کی بالادستی کے لیے بار ایسوسی ایشنز اور وکلاء برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بات انہوں نے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو اور انجینئر ضیاء الرحمان بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران میاں رؤف عطا نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی قانون و انصاف کے اصولوں پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ آئینی اداروں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد بھی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ساتھ ملاقات کرنے جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے بذریعہ ای میل سپریم کورٹ بار سے رابطہ کیا، اور ملاقات کل سہ پہر تین بجے طے ہے۔