صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

صوابی میں سفاک باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

صوابی کے علاقے یار حسین سڑہ چینہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک سفاک باپ نے اپنے چار بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔

مقتول بچوں کی تفصیلات
ریسکیو حکام کے مطابق، قتل ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ مقتولین میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی شناخت 12 سالہ ضیاء، 10 سالہ عبدالرحمان اور 8 سالہ ثناء کے ناموں سے ہوئی ہے۔ تمام نعشوں کو یار حسین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قاتل بچوں کا اپنا باپ ہی نکلا، تاہم مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔

سرگودھا میں 28 سالہ نوجوان قتل
دوسری جانب سرگودھا میں بھی ایک اندوہناک قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ڈیرے پر سوئے ہوئے 28 سالہ فرخ عباس کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ تھانہ جھال چکیاں پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔