کراچی (آئی این پی )ڈپٹی کمشنر جامشورو نے حضرت لعل شہبازقلندرؒ کے عرس کے موقع پر 17فروری بروز پیر کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیہون میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور پبلک سیکٹر کی تنظیمیں عقیدت مندوں کی سہولت اور عرس کے پرامن انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے بند رہیں گی۔