اسلام آباد واقعہ کے بعد سکیورٹی ہائی الرٹ، مزار اور اطراف ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 100 رینجرز جوان تعینات
سہون، کراچی (خصوصی رپورٹ)سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز آج ہفتہ 7 فروری سے ہوگا، اسلام آباد دھماکے کے سہون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، آئی جی سندھ نے افسروں کو خود پٹرولنگ ونگرانی کی ہدایت کی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب میمن اور ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کو تین روز کے لیے درگاہ قلندر? پر تعینات کر دیا گیا تاکہ سیکورٹی اقدامات کی براہ راست نگرانی کی جا سکے۔ مزار اور اطراف ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور 100 رینجرز جوان تعینات ہیں۔ دوسری جانب گورنر کامران خان ٹیسوری آج مزار پر چادر چڑھا کر عرس کی سہ روزہ تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔ میلا کمیٹی کے مطابق رواں سال سرد موسم کے باعث زائرین کی تعداد 30 لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔