نیویارک(آئی این پی )امریکی خام تیل کے ذخائر میں اضافے کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرگئیں۔عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں بدھ کو کمی دیکھی گئی، برینٹ فیوچر 36 سینٹ یا 0.47 فیصد کی کمی سے 76.64 ڈالر فی بیرل جب کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 37 سینٹ یا 0.5 فیصد کی کمی سے 72.95 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔