امریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیشرفت، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

لندن(آئی این پی )امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گزشتہ 4 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی خام تیل کے مستقبل کے معاہدوں کی قیمت میں 1.89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد قیمت 71.57 ڈالر فی بیرل پر آ گئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 1.32 فیصد کم ہو کر 68.58 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے