عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

لندن (آئی این پی )مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ تیل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ روس یوکرین جنگ کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 9.07فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 75.65ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے۔