جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا تھا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر )صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے مریم نواز پنجاب کی محرومیاں دور کررہی ہیں، صوبے کے ساتھ 4 سال سوتیلی ماں والا سلوک کیا گیا۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ علی امین کے مریم نواز پر ذاتی حملوں کا پورا ریکارڈ موجود ہے، انہوں نے ایسا پہلی بار نہیں متعدد بار مریم نواز سے متعلق گھٹیا پن کا مظاہرہ کیا ہے۔عظمی بخاری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا خزانہ بوگس پروجیکٹس اور جلسوں کے اخراجات کے رحم و کرم پر ہے۔ جو پیسہ پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا وہ ریوڑیوں کی طرح بانٹا جارہا ہے۔ علی امین کی کرپشن پر پہلے عاطف خان اور جنید اکبر نے سوالات اٹھائے، اب اعظم سواتی نے سنگین الزامات لگائے اور اسپیکر کے پی اسمبلی نے کرپشن پر تحقیقات کا خط لکھ دیا۔انہوں نے کہا کہ بشری بی بی کی فرنٹ لیڈی و ترجمان نے اپنی الگ دکان لگائی ہوئی ہے۔اب خیبرپختونخوا میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے فورس بھی بنانے کا قانون لانے لگے ہیں۔ جعلی تبدیلی والوں کے وزرائے اعلی کی 12 سالہ کارکردگی مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کے بھی برابر نہیں