حکومت نے بجلی ایک روپیہ23پیسے یونٹ سستی کردی

کمی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کی گئی، قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا

اسلام آباد(اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے  بجلی کے نرخوں میں 1 روپے 23 پیسے فی یونٹ تک کمی کردی۔  نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری تقیسم کار کمپنیوں ( ڈسکوز) کے صارفین کیلئے فی یونٹ 1 روپے 22 پیسے جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی فی  یونٹ قیمت میں 1 روپے 23  پیسے کی کمی کی گئی۔قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  کی گئی ہے، سرکاری ڈسکوز کے صارفین کیلیے ماہ دسمبر کے ایف سی اے کی مد میں جبکہ کے الیکٹرک صارفین کیلئے ماہ نومبر کے ایف سی اے کی مد میں بجلی سستی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے قیمت میں کمی کا اطلاق فروری کے بلوں پر ہوگا۔