کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے 8 ہلاک

کوئٹہ: موسیٰ خیل میں ہیضہ سے 8 ہلاک

کوئٹہ کے علاقے موسیٰ خیل میں ہیضہ کی وبا کے نتیجے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 ہلاک ہونے والوں میں 6 بچے اور 2 مرد شامل ہیں۔حکام کے مطابق اس ہنگامی صورتحال کے پیش نظر علاقے کے سرکاری اسکولوں کو عارضی اسپتال میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ضلع انتظامیہ اور صحت کے حکام متاثرہ علاقوں میں صحت کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، اور عوام کو پانی کی صفائی اور حفظانِ صحت کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔