صدر آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم کو بلاول ہاؤس لاہور ملاقات کے لیے طلب کر لیا

صدر آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم کو بلاول ہاؤس لاہور ملاقات کے لیے طلب کر لیا

صدر آصف زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم کو ملاقات کے لیے بلاول ہاؤس لاہور طلب کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں گورنر پنجاب کے ساتھ پیپلز پارٹی کے دیگر اہم رہنما بھی شریک ہوں گے۔ملاقات کا مقصد پنجاب کی سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلۂ خیال کرنا بتایا گیا ہے۔ اس ملاقات سے قبل، گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم سے ملاقات کی تھی، جس میں صوبہ پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں پنجاب کی حکومت کے معاملات، سیاسی چیلنجز اور آئندہ کے ممکنہ اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ یہ اجلاس پیپلز پارٹی کی صوبائی حکمت عملی کو مضبوط بنانے اور پنجاب میں سیاسی صورتحال کے بارے میں مشترکہ موقف ترتیب دینے کے لیے اہم سمجھا جا رہا ہے۔