38 لاکھ روپے کے چلغوزے چوری

نادر نے غلہ منڈی میں خشک میوہ جات کا گودام بنا رکھا ہے نامعلوم افراد 550 کلو چلغوزے لے اڑے 
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ ماڈل ٹا ئو ن کے علاقہ میں نامعلوم افراد38لاکھ 50 ہزار روپے کے 550 کلو گرام چلغوزے چوری کر کے فرار ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ نادر خاں نامی شخص نے غلہ منڈی میں خشک میوہ جات کا گودام بنا رکھا ہے جہاں سے نامعلوم افرادچلغوزے چوری کر کے لیگئے ، ماڈل ٹا ئون پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔