نیلا گنبد پارکنگ منصوبے کی 421 پائلیں مکمل

لاہور (خصوصی رپورٹ)نیلا گنبد پارکنگ منصوبے کی 421 پائلیں مکمل کر لی گئیں، 31 پائلیں باقی ہیں۔ منصوبے کے 45 فیصدکیپ بیم مکمل کر لیے گئے ہیں۔ وال سٹی کی ٹیموں نے نیلا گنبد مزار کی بحالی و تزئین و آرائش پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ منصوبے کے اطراف پانی کا چھڑکائو ایس او پیز کے مطابق کیا جا رہا ہے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اہداف کے مطابق کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔