شدید سموگ سے شہری بیماریوں میں مبتلا

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)ساہیوال میں شدید سموگ کے اثرات شدت اختیار کر گئے ،شہری بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،مقامی انتظامیہ خاموش ، فضا میں بڑھتی ہوئی آلودگی، دھواں اور گرد و غبار نے سانس لینا دشوار بنا دیا۔ فیکٹریوں، کارخانوں،رکشوں اور دیگر گاڑیوں سے نکلنے والے دھویں کے باعث فضا آلودہ ہونے سے بزرگ اور بچے سا نس ،گردوں، آنکھوں میں جلن،جلدی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق سموگ میں موجود خطرناک ذرات انسانی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہیں۔ شہریوں کو ماسک کے استعمال غیر ضروری باہر نکلنے سے پرہیز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے سموگ پر کابو پانے کے لیے پانی کا چھڑکائو کیا گیا اور نہ ہی فیکٹریوں یا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کوئی کارروائی ہوئی ہے