گلگت بلتستان میں انتخابات کا شیڈول جاری، 24 جنوری کو پولنگ

 کاغذاتِ نامزدگی 15 دسمبرتک جمع ،امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری 
 حتمی فہرست 11 جنوری کولگے گی،انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ :نوٹیفکیشن جاری 
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) صدر مملکت کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق 24 جنوری کو پولنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے تحت کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے، جبکہ امیدواروں کی ابتدائی فہرست 23 دسمبر کو جاری کی جائے گی۔کاغذات کی سکروٹنی 30 دسمبر کو ہوگی اور اپیلوں پر فیصلے 10 جنوری تک سنائے جائیں گے۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری ہے، جبکہ انتخابی نشانات 13 جنوری کو الاٹ کیے جائیں گے۔ گلگت بلتستان میں پولنگ 24 جنوری کو منعقد ہوگی۔