صدر نے منظوری دے دی‘چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے سفارشات بھجوائیں تھیں
اسلام آباد(آئی این پی )صدرمملکت آصف علی زرداری نے گلگت بلتستان میں 24 جنوری کو عام انتخابات کی منظوری دے دی۔چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے آئین کے مطابق 60 دن کے اندر الیکشن کرانے کے لئے سفارشات صدر پاکستان کو بھجوائی تھیں۔صدر پاکستان نے 24 جنوری میں الیکشن منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی