سال 2025 کے آخر میں ملک گیر پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر کے دوران منعقد کی جائے گی۔
نیشنل ای او سی کے مطابق اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے تاکہ ان کی زندگی بھر کی معذوری سے حفاظت کی جا سکے۔ اس مہم میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
مختلف صوبوں اور خطوں میں بچوں کی تعداد کے مطابق پولیو مہم کے اہداف یوں ہیں:
پنجاب میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
سندھ میں 1 کروڑ 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔
خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
بلوچستان میں 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں 4 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے دیے جائیں گے۔
گلگت بلتستان میں 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
آزاد جموں و کشمیر میں 7 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے دیے جائیں گے۔
نیشنل ای او سی نے والدین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔ پیدائش سے 15 ماہ تک کے تمام بچوں کا حفاظتی ٹیکوں کا کورس بروقت مکمل کروانا ضروری ہے تاکہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ ممکن ہو سکے۔