ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں ایک بارپھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق زلزلے کے شدید جھٹکے شمال مشرقی جاپان میں محسوس کیے گئے ،تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں۔ حکام کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث سونامی ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے