لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے‘امریکہ میں بھی وارننگ
ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا،زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی آنے کا خطرہ ہے،کچھ علاقوں میں سونامی کی لہریں فوری پہنچ سکتی ہیں،شمالی جاپان کے ساحلی علاقوں سے فوری انخلا اور احتیاط کی ہدایت جاری کردی،خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد امریکا میں بھی سونامی وارننگ جاری کردی گئی