روس نیٹو ممالک پر 4 سال میں حملہ کر سکتا ہے:جرمن ڈیفنس چیف

روس اپنی فورسز کی طاقت کو بڑے پیمانے پر بڑھا رہا ہے، ہر سال 1500  ٹینک تیار کر رہا ہے
برلن (آئی این پی  )جرمنی کے ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور کا کہنا ہے کہ مغربی فوجی اتحاد نیٹو میں شامل ممالک کو اگلے 4 سال میں روس کے ممالک حملے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کارسٹن بریور کا کہنا تھا روس ہر سال سینکڑوں ٹینک تیار کر رہا ہے جس میں سے کچھ 2029 یا اس سے پہلے نیٹو میں شامل بالٹک ممالک پر حملے کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں‘روس اپنی فورسز کی طاقت کو بہت بڑے پیمانے پر بڑھا رہا ہے اور ہر سال 1500 جنگی ٹینک تیار کر رہا ہے اور روس کا ہر ٹینک یوکرین کے خلاف جنگ میں نہیں جا رہا