یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں :امریکی صدر
امریکہ چاہتا ہے یوکرین ڈونباس سے مکمل دستبردار ہوجائے،ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے،صدریوکرین زیلنسکی
واشنگٹن ،کیف (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے یوکرین جیسے تنازعات تیسری عالمی جنگ تک پہنچ سکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے وائٹ ہائو س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین روس جنگ بندی کے روشن امکانات کی صورت میں اپنا نمائندہ جنگ بندی مذاکرات میں بھیج سکتے ہیں۔روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکی امن معاہدے پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعوی کیا کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے علاوہ یوکرین کے لوگ اس معاہدے کے تصور کو پسند کرتے ہیں‘۔دوسری جانب یوکرینی صدر نے بتایا کہ امریکا نے انہیں ڈونباس میں آزاد اقتصادی زون بنانے کی تجویز دی ہے اور روس بھی ڈونباس پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔