بائیڈن کی انتظامیہ مزید ایک سال تک اقتدار میں رہتی تو شاید ہم تیسری جنگِ عظیم میں داخل ہوجاتے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا
چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے، صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں:امریکی صدر کی صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن (آئی این پی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے مشرق وسطی اور یوکرین میں جاری کشیدگی کے باعث تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ تاہم انہیں یقین ہے کہ ان کی صدارت ایسا ہونے سے روک سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے دنیا بھر میں جنگوں کے خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے اپنی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ معصوم جانوں کو ضائع ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ اگر صدر بائیڈن کی انتظامیہ مزید ایک سال تک اقتدار میں رہتی تو شاید ہم تیسری جنگِ عظیم میں داخل ہوجاتے، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا‘ ٹرمپ نے کہا چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔صدر شی جن پنگ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔