خالدہ ضیا ء کی حالت انتہائی تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

 بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم کے گردے   ناکارہ ہو چکے ،  باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے:میڈیکل بورڈ 
ڈھاکہ(آئی این پی ) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی  کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی طبیعت انتہائی تشویشناک ہو گئی  اور انہیں ڈھاکا کے ایور کیئر اسپتال میں سنگین پیچیدگیوں کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ۔میڈیکل بورڈ کے مطابق ان کے گردے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے، جبکہ متعدد دیگر طبی مسائل بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔میڈیکل بورڈ کے نمائندہ پروفیسر ڈاکٹر شہاب الدین تعلقدار نے کہا کہ خالدہ ضیا کو سانس کی شدید قلت، خون میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑھتی سطح جیسے مسائل لاحق ہیں