کراچی:ماچس جلاتے ہی دھماکہ‘ماں اور 5 بچے شدید زخمی

 کوریڈور تھری کے قریب جیکب لائنز میں واقع  فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ ہوا
کراچی (آئی این پی ) کراچی میں   جیکب لائنز کے فلیٹ میں خاتون کی لا پرواہی نے گھر میں تباہی مچادی ، جس کے نتیجے میں خاتون اور 5 بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے کوریڈور تھری کے قریب جیکب لائنز میں واقع ایک فلیٹ میں گیس لیکیج کے باعث خوفناک دھماکا ہوا، واقعے کے فورا بعد گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔