فیصل آباد (آئی این پی ) فیصل آباد میں سمن آباد کے علاقے میں پریشر ککر پھٹنے سے 8 ماہ کا بچہ عون جاں بحق ہو گیا، جبکہ ماں، 2 سالہ بیٹا اور ایک کمسن بیٹی جھلس کر شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ پریشر ککر پھٹنے کے ساتھ ساتھ گیس لیکج بھی ہوئی، جس کے نتیجے میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، آگ کی لپیٹ میں آ کر ماں اور اس کے تین بچے جھلس گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔