فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر احتساب ہونا چاہیے: شیری رحمن

 فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے:رہنما پیپلز پارٹی
اسلام آباد(آئی این پی)نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے اسرائیل اور حماس کے غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں امن کی آڑ میں کوئی بھی غیر منصفانہ سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہیے، فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کا احتساب ضرور ہونا چاہیے۔شیری رحمن کا کہنا ہے کہ حقیقی امن کے لیے ضروری ہے کہ فلسطین کے عوام کے حقوق، ضروریات اور مفادات کا احترام کیا جائے