پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب

پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر کپتان شان مسعود نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے — حسن علی کو ڈراپ کرکے ان کی جگہ آصف آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔شان مسعود نے کہا کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر لگ رہی ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ بلے باز اچھی شروعات فراہم کریں گے۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں — کیشو مہاراج اور مارکو ینسن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

آصف آفریدی کا تاریخی ٹیسٹ ڈیبیو
پاکستان کے اسپنر آصف آفریدی نے 39 سال 299 دن کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا، یوں وہ پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے عمر رسیدہ ترین بولرز میں شامل ہوگئے۔ انہیں شاہین آفریدی نے ٹیسٹ کیپ دی۔آصف آفریدی نے اب تک 57 فرسٹ کلاس میچز میں 198 وکٹیں حاصل کی ہیں۔واضح رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کو 93 رنز سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025–27 میں شاندار فاتحانہ آغاز کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 183 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔