دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ مقابلہ فیصل آباد کے اقبال کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جہاں جنوبی افریقی ٹیم کو پہلے بولنگ کا موقع دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی، اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 8 نومبر کو اسی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس میچ میں پاکستانی ٹیم بھرپور کوششیں کر رہی ہے کہ سیریز اپنے نام کرے اور دوسری جیت حاصل کرے۔