لاہور(کرائم رپورٹر)میٹنگ کا انعقاد پنجاب میں 16 دسمبر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا جائزہ لینے کے لئے کیا گیا۔ اجلاس میں 36 اضلاع کے محکمہ صحت کے افسران نے ویڈیو لنک پر شرکت کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور ڈیرہ غازی خان میں پولیو وائرس کی مقامی افزائش کو روکا جائے گا۔ انہوں نے اضلاع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس کی افزائش کو صرف کوالٹی مہم سے روکا جا سکتا ہے۔ وائرس کی منتقلی روکنے کے لئے گزرگاہوں پر موجود ٹیمیں الرٹ رہیں۔