ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائیاں ، 94املاک سربمہر

لاہور (کرائم رپورٹر)ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،94 املاک سربمہر۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،نیو گارڈن ٹا ئون،فیصل ٹا ئون،علامہ اقبال ٹا ئون، نیومسلم ٹا ئون اور گجرپورہ میں کارروائیاں کیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، نیوگارڈن ٹا ئون، فیصل ٹا ئون میں 30املاک سربمہر کر دیں۔ علامہ اقبال ٹا ئون میں 34، نیومسلم ٹا ئون، گجرپورہ میں 30املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، دفاتر،ریستوران،سیلون، سٹور، بیکری، دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ آپریشن چیف ٹا ئون پلانرون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔