56 ملزم عدالت پیش ،20 کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے تناظر میں گرفتار 36 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا اور 20 ملزمان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر 14 دسمبر تک پولیس کے حوالے کر دیا۔ گزشتہ روز تھانہ ترنول کے مقدمہ کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس خان نے کی تو تفتیشی محمد انعام اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور 56 ملزمان کو پیش کیا جن میں سے 36 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے اور 20 ملزمان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔