175جعلی اسلحہ لائسنس جاری ہونیکاانکشاف

وزارت داخلہ کاجعلی لیٹرلگاکرنادراسسٹم میں اپ لوڈکرتاتھا،ملزم کااعتراف جرم 
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وزرات داخلہ کے 175 جعلی اسلحہ لائسنس جاری کئے جانے کا انکشاف ہواہے،ایف آئی اے نے جعلی لائسنس بنانے کے دھندے میں ملوث نادرا اہلکارکوگرفتارکرلیا،ملزم وزرات داخلہ کا جعلی لیٹر لگا کر نادرا کے سسٹم میں اپ لوڈ کرتا تھا،نادرااہلکارنے جعلی لائسنس بنانے کااعتراف کرلیا،اسلحہ لائسنس جون اگست اور ستمبر کے دوران جاری ہوئے۔ ایف آئی اے نے ملزم کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیاہے۔