ایف 11،ایف 10، جی 13، جی14،گولڑہ موڑ میں بھی عمارتوں میں فائرسیفٹی انتظامات غیرموثر ، صرف بلیوایریا کی چند ہائی رائز عمارتوں میں فائر سیفٹی تسلی بخش قرار دیا گیا
اسلام آباد کی 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں پائے گئے، سرکاری اور نجی عمارتوں میں فائرالارم، فائر ہوزریل بلڈنگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت: 50 فیصد سے زائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں ہائی رائزبلڈنگز کاابتدائی سروے کیا جس میں 15میٹر سے اونچی عمارتوں کو ہائی رائزعمارتوں میں شمار کیا گیا جبکہ سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ اسلام آباد میں 500سے زائد ہائی رائز عمارتیں موجود ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کی 50 فیصد سیزائد عمارتوں میں فائرسیفٹی آلات مکمل نہیں پائے گئے، سرکاری اور نجی عمارتوں میں بلڈنگ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پائی گئی جبکہ ہائی رائزبلڈنگز میں فائرالارم، فائرایکسٹنگرئشر، فائر ہوزریل جیسے بنیادی آلات میں غفلت سامنے آئی