عمران خان کا ملٹری ٹرائل کبھی نہیں ہوگا، جعلی حکومت کی ناکام کوششیں:بیرسٹر ڈاکٹر سیف

عمران خان کا ملٹری ٹرائل کبھی نہیں ہوگا، جعلی حکومت کی ناکام کوششیں:بیرسٹر ڈاکٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی کوششیں کی ہیں، لیکن یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔

 اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی مافیا عمران خان کو مائنس کرنے کی کوششوں میں ہے اور یہ اپنے سیاسی مفادات کے لیے فوج اور عوام کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ایک ملک گیر پارٹی کے سربراہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں، اس لیے جعلی حکومت کا یہ اقدام جمہوریت پر شب خون مارنے کے مترادف ہے۔بیرسٹر سیف نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ جعلی حکومت سول نافرمانی پر شدید ردعمل دے رہی ہے جبکہ ملٹری ٹرائل کی حمایت کر رہی ہے، جو کہ ان کی پی ٹی آئی کے خلاف بغض کا غماز ہے اور یہ حکومت ہر حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔