دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
منامہ (آئی این پی )نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ بحرین کے دوران منامہ میں بحرین کے شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون اور عسکری تربیت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات منامہ کے صخیر پیلس میں ہوئی۔ ملاقات میں شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ نے دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو اجاگر کیا۔شاہ حماد بن عیسی الخلیفہ نے دونوں ممالک کے درمیان عسکری تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں استحکام اور سلامتی کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔