بشری بی بی کیخلاف درخواست ،ملزم کی عدم پیشی پر ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کرسکتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ

  اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے  ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے پر ملزم اگر پیش نا ہو تو ٹرائل کورٹ ضمانت منسوخ کر سکتی ہے، یہ ہائیکورٹ کے آرڈر میں توہین عدالت نہیں ہوگی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف ایف آئی اے کی ضمانت منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔ بشری بی بی  اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوئیں۔دوران سماعت، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ بشری بی بی عدالت میں پیش ہوگئی ہیں۔