اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدالت کی آج کی کاز لسٹ منسوخ ہوگئی۔کازلسٹ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی عدم دستیابی کے باعث منسوخ کی گئی ۔چیف جسٹس کی عدالت میں آج متعدد اہم کیسز سماعت کیلئے مقرر تھے ،ٹول ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافے کے خلاف کیس بھی سماعت کیلئے مقرر تھا،اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد آفس کے خلاف دو کیسز بھی آج سماعت کے لیے مقرر تھے۔ رجسٹرار آفس مقدمات کو بعد میں بنچ دستیابی کے مطابق سماعت کیلئے مقرر کرے گا۔