خیبر پختونخوا میں آٹا پھر مہنگا، 20 کلو کا تھیلا 3100 تک پہنچ گیا

 گندم اور آٹے سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا
 پشاور (خصوصی رپورٹ)خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا، مختلف اقسام کے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 سے 200 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔مارکیٹ حکام کے مطابق سپیشل فائن، فائن اور مکس آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ سپیشل فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2 ہزار 900 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار 100 روپے تک پہنچ گیا جبکہ دیگر اقسام کے آٹے کی قیمت بھی 2 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہوگئی ۔آٹے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ گندم اور آٹے سے تیار ہونے والی دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پشاور میں آٹے کی پرچون قیمت بڑھ کر 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔