یہ اصل میں لڑکیوں کی غلطی ہے وہ جان بوجھ کر حارث کو میسجز کرتی تھیں تاکہ میں جلوں‘ڈاکٹر نبیحہ کی سابقہ موقف کی نئی وضاحت
لاہور (شوبز ڈیسک) ڈاکٹر نبیحہ علی خان اور ان کے شوہر حارث کھوکھر کی ازدواجی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے ۔ سائیکاٹرسٹ اور معروف سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ نے چند روز قبل طلاق کی کارروائی کے دوران اپنے شوہر پر متعدد سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے یہ دعوی کیا تھا کہ ان کی کئی گرل فرینڈز ہیں۔جوڑے کے درمیان طلاق کی کارروائی دو مرتبہ شروع ہوئی، تاہم دونوں اب بھی ساتھ ہیں اور حال ہی میں مری میں ایک ساتھ چھٹیاں مناتے بھی نظر آئے۔اب ڈاکٹر نبیحہ نے اپنے سابقہ موقف کی نئی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اصل میں لڑکیوں کی غلطی ہے کہ وہ جان بوجھ کر حارث کو میسجز کرتی تھیں تاکہ میں جلوں۔انہوں نے کہا کہ حارث کی صرف یہ غلطی ہے کہ وہ ان لڑکیوں کو جواب بھی کیوں دیتے تھے؟۔اس پر حارث نے کہا کہ جب صحافی لڑکیاں مجھ سے ہمارے خراب معاملات کے بارے میں جاننا چاہ رہی تھیں تو میں تو ان کو اپنی بہن سمجھ کر ہی جواب دے رہا تھا، اس میں میری کیا غلطی؟۔اس پر ڈاکٹر نبیحہ نے جواب دیا کہ اگر ایسا ہے تو آپ کی کوئی غلطی نہیں ہے اور ساری غلطی دوسری لڑکیوں کی ہے جو آپ کو میسجز کرتی رہتی ہیں۔