متعدد بین الاقوامی فریقوں نے پلانٹ کی بحالی میں دلچسپی ظاہر کی ہے‘سرکاری ادارے کو ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا
اسلا م آباد(آئی این پی)وفاقی حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے ساتھ ہی سرکاری ادارے کو ختم (لیکویڈیٹ) کرنے کا سابقہ فیصلہ عملا واپس لے لیا گیا کیونکہ متعدد بین الاقوامی فریقوں نے اس بند پڑے اسٹیل پلانٹ کی بحالی میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔میڈیارپوٹر کے مطابق یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کی بحالی، جدیدکاری اور تنظیمِ نو کے لیے روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے ساتھ مشاورت کا آغاز کیا۔ذرائع کے مطابق وزارتِ صنعت و پیداوار کے تحت روس کی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی اور پاکستان اسٹیل ملز کے درمیان پہلے ہی دو پروٹوکول پر دستخط کیے جا چکے ہیں