پاکستان سٹیل ملز کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ ) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کو دوبارہ تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے مختلف سرمایہ کاروں اور اداروں کے ساتھ سٹیل ملز میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت جاری ہے۔ یہ بات وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے قومی اسمبلی میں جمع تحریری جواب جمع کراتے ہوئے کہی۔ پاکستان اسٹیل ملز کی دوبارہ تعمیر کرنے کا دعوی کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا حکومت نے 700 ایکڑ رقبہ سٹیل ملز کی بحالی کے لئے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے