فیصل آباد:موٹروے ایم 3 پر بس اورٹرک میں تصادم، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

فیصل آباد(آئی این پی )موٹروے ایم 3 پر سمندری کے قریب مسافر بس اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق حادثہ ایم 3 پر کلومیٹر 1024 کے قریب پیش آیا، جہاں راجن پور سے لاہور جانے والی مسافر بس آگے جانے والے مزدا سے ٹکرا گئی، ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بس ڈرائیور کو دورانِ ڈرائیونگ نیند آنا بتائی گئی ہے