الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے شاندار میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی۔ کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ پیش کیا۔
اس تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے پیش کیے اور شہریوں سے خوب داد وصول کی۔ تقریب میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جس پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔میوزک کنسرٹ میں معروف گلوکار شائے گل، بلال سعید اور سجاد علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین کو وطن سے محبت اور جشنِ آزادی کے جوش و جذبے سے روشناس کرایا۔