سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار روپے پر پہنچ گیا

سونے کی قیمت میں معمولی کمی، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار روپے پر پہنچ گیا

ویب ڈیسک: مقامی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔ آج (پیر) فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پر فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے کا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی کے بعد 3,354 ڈالر پر آ گئی۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ کے لیے اہم ہے۔