گلوکار عاطف اسلم کے والد کی نماز جنازہ ادا

 لاہور(کرائم رپورٹر) گلوکار عاطف اسلم کے والد محمد اسلم کی نماز جنازہ ویلنشیا ٹاؤن مسجد میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے دوران ویلنشیا سوسائٹی کے گارڈز کو طلب کیا گیا اور میڈیا کو کوریج سے روک دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مرحوم کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے