انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی ترامیم کا فیصلہ، بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی ترامیم کا فیصلہ، بل آج قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل آج کے پارلیمانی ایجنڈے میں شامل کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ترمیمی بل قومی اسمبلی میں معمول کے طریقہ کار کے بجائے رولز معطل کر کے پیش کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رولز معطل کرنے کی منظوری کے بعد سب سے پہلے بل ایوان میں پیش کیا جائے گا اور پھر اسی روز منظوری بھی حاصل کر لی جائے گی۔حکومتی حلقوں کے مطابق یہ ترامیم ملک میں دہشتگردی کے خاتمے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید مؤثر اختیارات دینے اور فوری کارروائی یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ تاہم بل کی تفصیلات اور مجوزہ ترامیم کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آئی۔