پنجاب حکومت نے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی

پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے اینٹی ہورڈنگ ایکٹ میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

نئی ترامیم کے تحت اب ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کی کارروائیاں پیرا فورس کے ذریعے کی جائیں گی، جسے قانون کے تحت باقاعدہ نافذ العمل ادارہ قرار دے دیا گیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق ایکٹ میں ذخیرہ اندوزی کی واضح تعریف شامل کی گئی ہے اور ایکٹ کی تمہید و سیکشن 8 میں ترامیم کی منظوری دی گئی ہے۔ سمری ٹرائلز اور عدالتی کارروائی کے لیے خصوصی مجسٹریٹس تعینات کیے جائیں گے تاکہ مقدمات تیز رفتاری سے نمٹائے جا سکیں۔ذخیرہ اندوزی کی مقدار اور کارروائی کے طریقہ کار کے لیے ایک علیحدہ فورم بھی قائم کیا جائے گا جو یہ تعین کرے گا کہ کس سطح پر کارروائی کی جائے۔