لاہور: محکمہ زکوٰۃ و عشر نے مالی مشکلات سے دوچار مستحق افراد کی مدد کے لیے 3 ارب 90 کروڑ روپے کی زکوٰۃ اور گزارا الاؤنس جاری کر دیا ہے، جس سے ملک بھر میں لاکھوں مستحقین مستفید ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار مستحقین کو فی کس 24 ہزار روپے گزارا الاؤنس فراہم کیا جائے گا، جبکہ 6 ہزار 700 نابینا افراد کو بھی اسی مد میں فی کس 24 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔محکمے نے شفافیت اور مؤثر نگرانی کے لیے شکایات درج کرانے کا خصوصی واٹس ایپ نمبر 0326-9771000 جاری کیا ہے۔ شکایات براہِ راست سیکریٹری زکوٰۃ عرفان سندھو خود سنیں گے اور فوری کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔محکمہ زکوٰۃ کے مطابق اس اقدام کا مقصد مالی امداد کی بروقت اور شفاف تقسیم کو یقینی بنانا اور مستحقین تک حق دارانہ معاونت پہنچانا ہے۔