کویت میں جشن ولادتِ رسول ﷺ پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان

کویت میں جشن ولادتِ رسول ﷺ پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان

ویب ڈیسک: نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت آئندہ ماہ دنیا بھر کی طرح کویت میں بھی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔

 اس موقع پر کویتی حکومت نے تین دن کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔کابینہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات 4 ستمبر کو نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے جشن ولادت پر سرکاری عام تعطیل ہوگی۔ جمعہ اور ہفتہ معمول کی ہفتہ وار چھٹیاں ہوں گی، اس طرح دفاتر اتوار 7 ستمبر کو دوبارہ کھلیں گے۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ضروری خدمات انجام دینے والے محکمے تعطیل کا فیصلہ اپنی ضروریات کے مطابق کریں گے۔واضح رہے کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا جشنِ ولادت دنیا بھر میں 12 ربیع الاول کو جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جاتا ہے۔